Home / خبریں / مالی سال 19-2018 کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

مالی سال 19-2018 کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

مالی سال 19-2018 کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

Govt to present 2018-19 budget in May

Govt to present 2018-19 budget in May

اسلام آباد: 

اپوزیشن کے اعتراضات کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی حکومت آج اپنا چھٹا وفاقی  بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔

اسپیکرقومی اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا آخری بجٹ پیش کرنے کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے طلب کر لیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے بجٹ پیش کرنے پراعتراض کیا ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم  تقریبا 5 ہزار 500 ارب روپے ہوگا، مختلف اشیا پر سبسڈی دیئے جانے کا امکان ہے مگر تاجروں کو بجٹ سے کوئی امیدیں نہیں ہیں، بجٹ میں تقریبا سو اشیا پر سبسڈی کے لیے 230 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے جب کہ اس کے علاوہ کاشتکاروں کی مراعات میں اضافے اور فائلرز کے لیے ٹیکس شرح میں کمی کی بھی توقع ہے۔

Govt to present 2018-19 budget in May

اگر اپوزیشن بجٹ مسترد بھی کردے یا بحث میں حصہ نہ بھی لے تو بجٹ پاس کرنے میں حکومت کو کوئی قانونی یا آئینی رکاوٹ نہیں پیش آئے گی۔ پارٹی سے ارکان کے مستعفی ہونے کے باوجود حکومت کے پاس مطلوبہ اکثریت موجود ہے اور سادہ اکثریت سے بجٹ منظورہوجائے گا۔

اس وقت مسلم لیگ (ن) کے پاس 8 رکن قومی اسمبلی کے مستعفیٰ ہونے کے باوجود 179 ارکان موجود ہیں جب کہ ان کی اتحادی جماعتوں جمعیت علمائے اسلام (ف)، آزاد ارکان ، جماعت اسلامی ، مسلم لیگ فنگشنل، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، اے این پی، پی این پی، قومی وطن پارٹی اور ضیاءالحق مسلم لیگ کے ارکان بھی شامل ہیں۔

قومی اسمبلی میں بجٹ پیش ہونے کے بعد سینیٹ میں زیر بحث لایا جائے گا، جہاں سینیٹرز7 روز بحث کے بعد اپنی سفارشات قومی اسمبلی کو بھیجیں گے۔ قومی اسمبلی سینیٹ کی تجاویزکو منظورکرنے کی  پابند نہیں۔ جن سفارشات کی قومی اسمبلی منظوری دے ان کو بجٹ کاحصہ بنادیا جائے گا۔

ہرسال کی طرح اس بار بھی سرکاری ملازمین بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ سے کچھ خوش دکھائی نہیں دے رہے ان کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ ہمیشہ کی طرح ہی ہوگا کیونکہ حکومت کے پاس عوام کودینے کیلئے کچھ نہیں ہے۔  سرکاری ملازمین کے مطابق موجودہ حکومت اپنا چھٹا بجٹ دے رہی ہے لیکن اس کی تنخواہوں میں اتنا اضافہ نہیں ہوا جس قدر اس کے اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Govt to present 2018-19 budget in May

Check Also

Prime Minister Imran Khan arrives in Karachi on first official visit

وزیراعظم کا دورہ کراچی؛ امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس

وزیراعظم کا دورہ کراچی؛ امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس Prime Minister Imran …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: