Home / خبریں / نظام تعلیم کا بیڑا غرق کردیا یہ ہے پنجاب حکومت کی کارکردگی، چیف جسٹس

نظام تعلیم کا بیڑا غرق کردیا یہ ہے پنجاب حکومت کی کارکردگی، چیف جسٹس

نظام تعلیم کا بیڑا غرق کردیا یہ ہے پنجاب حکومت کی کارکردگی، چیف جسٹس

Punjab government has destroyed education system, says CJP

Image result for punjab government destroy the education system

لاہور: 

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ نظام تعلیم کا بیڑا غرق کردیا یہ ہے پنجاب حکومت کی

کارکردگی۔

 

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں میرٹ کے برعکس وائس چانسلر کی تعیناتی کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ سماعت چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹرعظمیٰ قریشی عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔

Punjab government has destroyed education system, says CJP

Image result for punjab government destroy the education system

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سینئرز کو کیسے نظر انداز کر دیا گیا، عدالت کے علم میں ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کا تعیناتی میں کیا کردار ہے۔ عظمی قریشی نے کہا کہ احسن اقبال میرے والد کے شاگرد ہیں، میں حلفا کہتی ہوں احسن اقبال کا تعیناتی میں کوئی کردار نہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ نظام تعلیم کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا، یہ ہے پنجاب حکومت کی کارکردگی، میرٹ کے خلاف وزرا کے کہنے پر کوئی بھی تعیناتی برداشت نہیں کروں گا۔

یڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ رزاق داؤد، عمر سیف، ظفر اقبال قریشی پر مشتمل سرچ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے نئی سرچ کمیٹی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے متوازن قرار دیا اور کہا کہ یہی کمیٹی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں وی سیز کی تعیناتیوں کی سفارشات مرتب کریں گی۔

Punjab government has destroyed education system, says CJP

Image result for punjab government destroy the education system

سپریم کورٹ نے لاہور کالج ویمن یونیورسٹی، فاطمہ جناح یونیورسٹی، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی، فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کو مستعفی ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سرچ کمیٹیاں میرٹ پر وائس چانسلر کی تقرریاں کریں گے اور حکومت 6 ہفتوں کے اندر اندر میرٹ پر مستقل وائس چانسلر کی تعیناتیاں یقینی بنائے۔تاہم وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر عظمی قریشی نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا۔

اس پر عدالت نے لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹرعظمیٰ قریشی کو معطل کرتے ہوئے حکم دیا کہ سرچ کمیٹی شفاف طریقے سے وائس چانسلر کی تعیناتی کرے۔ عدالت نے ڈاکٹرعظمیٰ قریشی کی تعیناتی کی مکمل انکوائری کرنے کا بھی حکم دیا۔ معطل ہونے والی ڈاکٹرعظمیٰ قریشی نے عدالت سے استدعا کی کہ چیف جسٹس صاحب خدا کے لئے ایسا نہ کریں۔

Punjab government has destroyed education system, says CJP

Image result for punjab government destroy the education system

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے آج صبح ہی لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹس لیتے ہوئے ہائر ایجوکیشن کے وزیررضا گیلانی اور ڈاکٹرعظمیٰ قریشی کو نوٹس جاری کئے تھے جس کے بعد دونوں سپرہم کورٹ لاہور رجسٹری پیش ہوئے۔

 

Check Also

Prime Minister Imran Khan arrives in Karachi on first official visit

وزیراعظم کا دورہ کراچی؛ امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس

وزیراعظم کا دورہ کراچی؛ امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس Prime Minister Imran …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: