Home / دلچسپ و عجیب / بچوں کو خدا کا یقین دلانے کیلیے ماں نے کار کھمبے سے ٹکرادی

بچوں کو خدا کا یقین دلانے کیلیے ماں نے کار کھمبے سے ٹکرادی

بچوں کو خدا کا یقین دلانے کیلیے ماں نے کار کھمبے سے ٹکرادی

Mother crashed car into pole to prove to kids God is real, police say

نورکروس: 

امریکی ریاست جارجیا میں ماں نے اپنے کم سن بچوں کو خدا کا یقین دلانے کےلیے اپنی کار کھمبے سے ٹکرادی، پولیس نے ماں کو جیل بھیج کر بچے دادا دادی کے حوالے کردیئے۔

ٹریفک پولیس نے نصب کردہ کیمرے سے دیکھا کہ 25 سالہ ایک خاتون بکاری وارن نے اپنی گاڑی سیدھی چلانے کے بجائے اچانک ایک کنکریٹ سے بنے کھمبے سے ٹکرادی۔ گاڑی میں ماں کے ساتھ  5 اور 7 سالہ دو بچے بھی موجود تھے جو خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

پولیس فوٹیج دیکھ کر فوراً پہنچی اور خاتون سے باز پرس کی تو جواب میں خاتون نے بتایا کہ کار کی ٹکر دانستہ طور پر تھی اور اس نے کھمبے کو ایک خاص ارادے کے تحت ٹکر ماری جس کا مقصد بچوں کو یقین دلانا تھا کہ خدا حقیقت میں موجود ہے اور اگر ہم اس پر یقین رکھیں تو وہ ہماری حفاظت کرتا ہے۔

اس موقع پر  بچوں کے بیانات سے بھی خاتون کے بیان کی تصدیق ہوگئی۔ خاتون نے گاڑی ٹکرانے سے قبل بچوں کو ہدایت دے کر سیٹ بیلٹس بندھوائیں اور اس کے بعد بچوں کو بتاتے ہوئے پول کو ٹکر دے ماری تھی۔

خاتون کے اس بیان پر پولیس نے انہیں جائے حادثہ سے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا اور بچوں کو ان کے دادا دادی کے حوالے کردیا۔ خاتون پر بچوں کی حفاظت نہ کرنے کی فرد جرم عائد کی جائے گی جب کہ ان کی ضمانت کے عوض 22 ہزار ڈالر کی رقم متعین کی گئی ہے۔

توہین عدالت کیس؛ نہال ہاشمی کی جگہ میں ہوتا توشرم سے مرگیا ہوتا، چیف جسٹس

پاکستانی سیاستدانوں کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کی مبارکباد

اب نواز شریف کچھ بھی تو نہیں رہے تو کارروائی کیا کریں، چیف جسٹس

Check Also

نقیب اللہ مسعود اور بختاور بھٹو کا آپس میں کیا تعلق تھا حیران کن انکشاف۔۔۔

13 جنوری کو ملیر کے علاقے میں آپریشن ہوااور اس آپریشن کے بعد پولیس نے اپنی رپورٹ جاری کی۔ملیر میں کیے جانے والے آپریشن میں بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا،آپریشن ایس ایس پی خلیل راو انوار کی نگرانی میں کیا گیا تھااس کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی اور ایک بات سامنے آئی کہ اور چار دہشت گردوں میں ایک نقیب محسود ہے جس کا دہشت گردوں سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ کراچی کے علاقے سہراب کوٹ کا رہاشی ہے جو کہ کچھ عرصہ سےوزیرستان سے کراچی رہائیش پزیر ہوا تھا اس خبر کے بعد راو انوار نے اپنی رپورٹ فوری پیش کی اور اس رپورٹ کے مطابق نقیب مسعود وزیرستان میں پیدا ہوا۔ اس نے اپنی ابتدائی تعلیم بہادر خیل کے ایک مدرسہ سے حاصل کی ذرائع نے یہ دعوی کیا کہ نقیب مسعود ایک عام شہری اور تین بچوں کا باپ ہے۔سوشل میڈیا پر دی جانے والی تصویر میں ایک تصویر میں نقیب اللہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: