Home / شوبز / مسٹر پرفیکشنسٹ نے فلموں میں اپنا معاوضہ بتادیا

مسٹر پرفیکشنسٹ نے فلموں میں اپنا معاوضہ بتادیا

—فوٹو: انڈین ایکسپریس

بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے گزشتہ روز اپنی 53 ویں سالگرہ منائی اور انہوں نے ہر سال کی طرح رواں برس بھی اس موقع پر صحافیوں کو مدعو کیا۔

خیال رہے کہ عامر خان ہر سال اپنی سالگرہ پر صحافیوں کے لیے گھر پر پارٹی منعقد کرتے ہیں، جس میں وہ اپنے کیریئر سمیت بولی وڈ اور فلمی دنیا کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔

رواں برس انہوں نے اپنی 53 ویں سالگرہ پر بھی اپنی روایت کو برقرار رکھا، جہاں انہوں نے سب سے پہلے اپنی اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا، جس کے بعد صحافیوں سے رسمی گفتگو کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔

مسٹر پرفیکشنسٹ سے جب بولی وڈ میں اداکاروں اور اداکاراؤں کے معاوضے میں فرق سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے اپنے معاوضے سے متعلق حیران کن انکشاف کیا۔

عامر خان کی فلمیں اگرچہ ریکارڈ کمائی کرتی ہیں، تاہم انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کئی سال سے فلموں کا معاوضہ لینا بند کردیا ہے۔

—فوٹو: ہندوستام ٹائمز

جی ہاں، عامر خان کے مطابق وہ کئی سال سے فلم میں کام کرنے کا معاوضہ نہی لیتے بلکہ وہ فلم کی کمائی سے ہی کماتے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق عامر خان نے اپنی فیس سے متعلق وضاحت کی کہ انہوں نے کئی سال سے فلموں میں کام کرنے کا معاوضہ بند کردیا ہے، کیوں کہ اب وہ فلموں میں شیئرز کی بنیاد پر کام کرتے ہیں۔

مسٹر پرفیکشنسٹ کے مطابق ان کا معاوضہ یا کمائی فلم کی کمائی پر منحصر ہوتی ہی، فلم جتنا زیادہ کمائی گی وہ بھی اتنا ہی زیادہ کمائیں گے، اگر فلم نہیں کمائے گی تو وہ بھی نہیں کمائیں گے۔

یعنی کہ مسٹر پرفیکشنسٹ فلم کا 20 کروڑ روپے معاوضہ لے کر اپنی کمائی کم نہیں کرتے بلکہ وہ فلم کی کمائی کے حساب سے شیئرز کا منافع حاصل کرتے ہیں۔

عامر خان کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم دنگل نے دنیا بھر سے 21000 کروڑ سے زائد جب کہ صرف چین سے 1200 کروڑ روپے سے زائد کمائی کی تھی، اسی طرح ان کی فلم سیکریٹ سپر اسٹار نے دنیا بھر سے 700 کروڑ روپے سے زائد پیسے بٹورے تھے۔

—فوٹو: انڈین ایکسپریس

اب فلم کی کمائی کے حساب سے عامر خان کی کمائی یقینا 20 کروڑ روپے زائد ہی بنی ہوگی۔

ساتھ ہی عامر خان نے بھارت میں سینما گھروں کی کمی کا شکوہ بھی کیا اور حکومت کو تجویز دے ڈالی کہ ملک میں مزید سینما تعمیر کیے جائیں۔

مسٹر پرفیکشنسٹ کے مطابق بھارت میں بھی بولی وڈ فلمیں چین جتنی کمائی کرسکتی ہیں، مگر اس کے لیے حکومت کو یہاں مزید سینما گھر بنانے پڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین نے انٹرٹینمنٹ پر کافی سرمایہ کر رکھی ہے اور وہاں سینما زیادہ ہیں، جس وجہ سے وہاں فلموں کی کمائی بھارت سے دگنی ہوتی ہے۔

اپنی 53 ویں سالگرہ پر عامر خان نے اپنے فلمی کیریئر اور آنے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ سے متعلق گفتگو کرنے سمیت دیگر معاملات پر بھی بات چیت کی۔

—فوٹو: انڈین ایکسپریس

Check Also

جیا بچن کے اثاثے 1000کروڑروپے، بھارت کی امیرترین سیاستدان قرار

اضی کی مقبول ترین اداکارہ جیا بچن کا شمار موجودہ دور کی کامیاب سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔ وہ کئی برسوں سے سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی سے منسلک ہیں۔ چند روز قبل انہوں نے بھارتی ریاست اتر پردیش (یوپی) سے راجیہ سبھا (ایوان بالا ) کی امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جس میں انہوں نے اپنے اثاثے بھی ظاہر کیے، جن کی مالیت کروڑوں میں نہیں اربوں میں ہے۔ کاغذات نامزدگی کے مطابق جیا بچن 1000 کروڑ (تقریباً10 ارب) روپے مالیت کے اثاثوں کے ساتھ بھارت کے امیر ترین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: